صنعتکار وجے مالیہ نے بینکوں سے لئے قرض کی ادائیگی نہیں کرنے کے معاملے میں موصول نوٹس کا جواب دینے کے لئے سپریم کورٹ سے تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔
مالیہ کو یہ نوٹس اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی
قیادت والے بینک گروپ کی شکایت پر جاری کی گئی ہے۔
بینکنگ گروپ کا الزام ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود مالیہ نے 4 کروڑ ڈالر کی رقم ابھی تک جمع نہیں کرائی ہے۔